سنگاریڈی کی مساجدمیں جلسہ شب برات

سنگاریڈی ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) زیراہتمام انتظامی کمیٹی جامع مسجد سنگاریڈی بصدارت جناب محمد غوث علی ( ڈاکٹر ) صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد بتاریخ 13 جون بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ شب برات منایا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری سرپرست اعلی متحدہ اہل سنت والجماعت سنگاریڈی بعنوان ’’ فیصلہ مقدرات ‘‘ کے خطاب کے بعد جناب محمد عبدالرحیم نوری چشتی القادری کا بیان ہوگا ۔ انشاء اللہ تعالی نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔
٭٭ زیراہتمام انتظامی کمیٹی مسجد دیندار خاں سنگاریڈی بصدارت الحاج مولوی محمد مجیب الدین صدر انتظامی کمیٹی مسجد دیندار خاں بتاریخ 13 جون بروز جمعہ مطابق 14 شعبان المعظم جلسہ شب برات منایا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری معتمد نشر واشاعت مسلم ویلفیر کمیٹی و اردو فورم سنگاریڈی بعنوان ’’ فیصلہ مقدّرات ‘‘ خطاب کریں گے ۔ انشاء اللہ تعالی نماز عشاء 9.30 بجے ہوگی ۔