بعض افراد کے پارٹی چھوڑنے سے کوئی فرق نہیں ‘ مسلمانوں کی عنقریب تائیدی جلسہ ‘ اقلیتی قائدین کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی ریڈی ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی پوتریدی چوراستہ پر ٹی آرایس اقلیتی قائدین شیخ رشید ‘ امیرالدین ‘ عمر بن یوسف مجیب ‘عبدالصمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی عوام کی سچی ہمدرد ہے ۔ ریاست تلنگانہ کا اقلیتی بجٹ 2 ہزار کروڑ روپئے ہے جبکہ سارے ملک کا اقلیتی بجٹ 4 ہزار کروڑ روپئے ہے اس طرح ریاست تلنگانہ کا اقلیتی بجٹ دیگر ریاستوں سے کہیں زیادہ ہے ۔حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں چنتا پربھاکر اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے ‘ منی حج ہاوز کی تعمیر کے لئے دو کروڑ کی منظوری ہوچکی ہے ۔مابعدانتخابات سنگاریڈی میں منی حج ہاوز کی تعمیر عمل میں آئیگی ۔ انہوں نے کانگریس سے سوال کیا کہ مسلم طبقہ کی ترقی کے لئے کیا کانارمہ انجام دیا ہمیشہ مسلم ووٹرس کو کانگریس اپنے اقتدار کے لئے استعمال کرتے ہوئے آئی ہے ۔ کے سی آر اقتدار میں آتے ہی ریاست تلنگانہ میں برقی کی سربراہی ‘ کسانوں کو کھاد و تخم کی سربراہی ‘ کسانوں کے لئے انشورنس ‘ اقلیتی طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے 204 اقلیتی اقامتی اسکولس کے علاوہ اقلیتی اقامتی جونیئر کالجس کا قیام ‘ سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ کئی مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کروائی گئی ۔ بہت جلد سنگاریڈی کے مسلم محلہ نعل صاحب گڈہ میں 10 ہزار مسلمانوں کا ایک زبردست جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس میں محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ شیخ رشید نے کہاکہ چند مسلم قائدین ٹی آر ایس پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے ٹی آر ایس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی مستحکم ہے اور سابق رکن اسمبلی و ٹی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر کی انتخابی مہم گاوں گاوں گھر گھر کامیابی سے جاری ہے ۔ سنگاریڈی کے محلہ راجم پیٹ میں بھی ٹی آر ایس کے مہم میں چنتا پربھاکر شرکت کریں گے اور پارٹی آفس کا بھی افتتاح کریں گے ۔ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔