سنگاریڈی میں ٹی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم

سنگاریڈی 23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی مسٹر چنتا پربھاکر نے کونڈا پور منڈل کے مواضعات ملکاپور ، ملے پلی ، چرلہ گوپ لارم ، گونتاپلی ، ماسان پلی میں انتخآبی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کا قیام سربراہ ٹی آر ایس کے سی آر کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کئی برسوں کی انتھک جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ اب تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کرنا تلنگانہ عوام کی ذمہ داری ہے ۔ موضع ملے پلی میں محتلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ چنتاپربھاکر نے اپنی پارٹی کھنڈوا پہناکر ٹی آر ایس میں شامل کیا ۔ اس موقع پر سریکانت ریڈی ، نرسمہا ریڈی ، بچی ریڈی ، شیخ اللہ ، اقلیتی قائد ٹی آر ایس سنگاریڈی ، راجیشور دیشپانڈے و دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے ۔