سنگاریڈی میں مسٹر نرنجن صدر یوتھ ہیومین رائٹس کی ٹی آر ایس میں شمولیت

سنگاریڈی 8ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر یوتھ سل انٹر نیشنل ہیو مین رائٹس مسٹر نرنجن نے اپنے ایک ہزار حامیوں کے ہمراہ سنگاریڈی وائی ایم آر گارڈن فنکشن پہنچ کر ڈپٹی چیف منسٹر راجیہ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ راجیہ ڈپٹی چیف منسٹر نے انہیں اور دیگر حامیوں کو پارٹی کھنلاوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی موجود تھے ۔ محمد لیاقت علی سابقہ صدر ٹی آر ایس اقلیتی سیل سنگاریڈی کی قیادت میں مسٹر نرنجن اور ان کے حامیوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ مسٹر نرنجن نے کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے ہمیشہ کوشاں رہیں گے اور مجوزہ ضمنی انتخابات میں حلقہ پارلیمان میدک کے ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی کامیابی کیلئے سعی کریں گے ۔ اس موقعپر بالراج ،آر وی رمیش ،راجندر نائک ،محمد جلیل الدین بابا صدر ٹی ار ایس اقلیتی سیل ضلع میدک اور ٹی آر ایس کے قائد و کارکنوں کثیر تعداد موجود تھی۔ راجیہ ڈپٹی چیف منسٹر نے بی جے پی اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں اور مذکورہ دونوں پارٹیوں کو ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ دونوں ہی امیدوار متحدہ آندھرا حامی ہیں لہذا تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کو ہی یقینا کامیاب بنائیں گے ۔