سنگاریڈی۔ /3جون ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع انتظامیہ سنگاریڈی ضلع میدک کی جانب سے تلنگانہ کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر 5جون کو بڑے پیمانے پر نیو کلکٹریٹ آفس سنگاریڈی کے احاطہ میں شام 8بجے ضلع کلکٹر راہول بوجا آئی اے ایس کی صدارت میں غزل، محفل قوالی اور مزاحیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جناب کامل حسین بندہ نوازی جونیر، نصرت فتح علی خان حیدرآباد، قوالی و صوفی کلام پیش کریں گے۔ جناب لطیف آرزو کوہیر، شکیل اور ڈاکٹر نوید ظہیرآباد کے علاوہ دیگر شعراء مشاعرہ میں حصہ لیں گے اور اشوک کمار مزاحیہ پروگرام میں اپنا کلام سنائیں گے۔ محبان اردو اور عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔