سنگاریڈی میں عازمین کے لئے تربیتی کیمپ

سنگاریڈی 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد سلیمان صوفی سرپرست النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 22 جون اتوار ظہر تا عصر مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ضلعی عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ منعقد ہوگا ۔ جس میں مقامی و بیرونی علمائے اکرام کے حج سے متعلق تمام ضروری امور پر مفصل خطابات ہوں گے ۔ انہوں نے سنگاریڈی سدا سیو پیٹ ،جوگی پیٹ ،نرسا پور ،پٹن چیر اور رامچندر پور و اطراف کے مواضعات کے عازمین حج سے شرکت کی خواہش کی۔