سنگاریڈی میں رائے شماری انتظامات کا جائزہ

سنگاریڈی /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر سمیتا سبھروال نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک کے پارلیمانی حلقہ اور ظہیرآباد و پارلیمانی حلقہ کے علاوہ صلع کے 10 اسمبلی حلقہ جات کیلئے رائے شماری 16 مئی کو ہوگی جس کیلئے 500 ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہے ۔ اس خصوص میں انہیں تربیت دی جارہی ہے ۔ رائے شماری ایم این آر کالج ڈی وی آر انجینئیرنگ کالج ، جٹم کالج میں رائے شماری ہوگی ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس خصوص میں توجہ دیں اور رائے شماری کے وقت ہر ٹیبل پر نگران کار موجود رہیں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹرش رت جوائنٹ کلکٹر بھی موجود تھے ۔