مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک
سنگاریڈی 4 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صد ر مسلم ویلفیر کمیٹی ضلع سنگاریڈی محمد عبدالحکیم ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب مسلم ویلفیر کمیٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام آج 5 مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام دیندارخان مسجد سنگاریڈی میں ملک شام ’’ سریا‘‘ فلسطین ‘ عراق کے نہتے مسلمانوں بالخصوص معصوم و بے گناہ بچوں اور خواتین پربمباری کے ذریعہ ہلاکت کے دل دہلادینے والے واقعات اور ظلم و بر بریت کی فوری روک تھام اور اللہ رب العزت کی ان مظلوموں کوغائبانہ مدد و نصرت کیلئے گڑ گڑا کراہل شام سریا کے مسلمانوں کی جان ومال ‘ عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے ’’ اجتماعی دعا ‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ارض شام میں آج انسانی حقوق کی پا مالی ہو رہی ہے ۔سر زمین شام مسلمانوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہے ہر لمحہ ‘ہرآن جانوں کا ضیاء ‘ ہر وقت تشد د کی فضاء ‘ ظلم و بربریت کی انتہا اورمسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم و دیگر ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے ایسے حالات میں ہم مسلمانوں کے پاس دعا ء سے بڑ ھ کر کوئی ذریعہ نہیں ہے ۔تمام مسلمان ایک جسم کے مانند ہے ایک مسلمان کو تکلیف پہنچنے پر دوسرا مسلمان تڑ پ اٹھتا ہے ہمارے بھائی بہنیں اور معصوم بچے تڑپ اور بلک رہے ہیں تا کہ اللہ تعالی کی مدد ہو سکے اور ظالم طاقتیں نیست و نابود ہو سکے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی وہ 5 ؍ مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء دیندار خان مسجد سنگاریڈی پہنچ جائیں تا کہ ملک شام کے مسلمانوں کیلئے دعا ء کی جا سکے۔