سنڈیکیٹ بینک کی جانب سے خواتین کو قرضہ جات کی فراہمی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( راست ) : عالمی یوم خواتین کے موقع پر سنڈیکیٹ بینک بہادر پورہ برانچ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ مسٹر ایم موہن ریڈی ڈی جی ایم ریجنل آفس (سٹی) نے صدارت کی ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے سنڈیکیٹ بینک بہادر پورہ برانچ نے خواتین کے لیے قرضہ جات منظور کئے ہیں ۔ چنانچہ مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ تقریبا 20 خواتین کو 16 لاکھ روپئے مالیتی قرضہ جات کے منظوری لیٹرس حوالے کئے گئے ۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن لمٹیڈ / کووا نے استفادہ کنندگان کے نام پیش کئے تھے ۔ اس موقع پر بہتر سماجی خدمات انجام دینے پر تین خواتین ڈاکٹر تریپوری سندری ، مسز جوشی رانی اور مسز عالیہ بیگم کو تہنیت پیش کی گئی ۔ مسٹر موہن ریڈی نے استفادہ کنندگان کو قرض کی رقم سے موثر استفادہ کرتے ہوئے اسے اپنے لیے فائدہ مند بنانے کا مشورہ دیا ۔ برانچ مینجر مسٹر ناصر اقبال نے بھی خطاب کیا ۔ مسٹر ڈی پرساد اے ایم نے خیر مقدم کیا اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔