سنچیورین ٹسٹ میں کپتانوں کا انوکھا بیٹنگ ریکارڈ

سنچیورین ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سنچیورین میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ تاہم اس میچ کے دوران ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ٹسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے۔ یعنی چاروں اننگز میں کپتان اپنا کھاتہ تک نہیں کھول سکے اور پویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے اور صفر پراولیور کے شکار بنے۔ تو وہیں میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس بھی صفر پر شاہین شاہ آفریدی کے شکار بن گئے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی کپتان سرفراز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ربادا نے آوٹ کیا۔ علاوہ ازیں میچ کی چوتھی اننگز اور جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں کپتان فاف صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔