سنٹرل بینک آف انڈیا کی دو نئی اسکیمات کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سنٹرل بینک آف انڈیا نے دو نئی اسکیمات سینٹ ہوم ڈبل پلس اسکیم ، سینٹ اسپائر ڈپازٹ اسکیم کو متعارف کیا ہے ۔ زونل اسٹاف ٹریننگ سنٹر زونل آفس احاطہ ، بینک اسٹریٹ کوٹھی حیدرآباد پر اس کا آغاز عمل میں آیا ۔ سینٹ ہوم ڈبل پلس اسکیم کی خصوصیات میں اوور ڈرافٹ کے سہولت کے ذریعہ ہوم لون کی پیشکش ، زائد فنڈ کا ڈپازٹ اور سود سے راحت ، اراضی پلاٹ کی خریداری ، گھر ، فلیٹس کی آرائش کی پیشکش ، میڈیکل اخراجات ، تعلیم ، بچوں کی شادی کے اخراجات سیر و سیاحت کی سہولت ۔ سینٹ اسپائر ڈپازٹ اسکیم کی خصوصیات میں ٹائم ڈپازٹ پر لیکوٹیڈیٹی سے استفادہ کی پیشکش ، آمدنی سرٹیفیکٹ پیش کئے بغیر پریمیم کریڈٹ کارڈ کا حصول ، شرح سود میں 55 فیصد کمی و غیرہ شامل ہیں ۔۔