سنٹرل بنک آف انڈیا رین بازار برانچ کا افتتاح

یدرآباد ۔ یکم ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی مبارک اسکیم کے درخواست گذاروں کو نوفرل اکاؤنٹ مہیا کرنے کی سفار ش کرتے ہوئے الحاج محمد محمو دعلی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست نے کہاکہ اقلیتی طبقے کی غیر شادی لڑکیو ںکی معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت نے شادی مبارک اسکیم متعارف کروائی ہے۔آج یہاں پرانے شہر کے یاقوت پورہ میں سنٹر ل بینک آف انڈیا رین بازا ر برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے شادی مبارک اسکیم کے تحت غریب اور مستحق اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کو 51ہزار روپئے کی امداد فراہم کی جارہی ہے جوکہ راست مستحق افراد تک پہنچانے کے لئے درمیانی آدمیوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوفرل اکاونٹ کی فراہمی اور راست درخواست داخل کرنے کی سہولتیں مستحق اور نادار اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کے لئے راحت کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے پرانے شہر کی گنجان مسلم آبادی میں عصری سہولتوں سے لیس بینک کے قیام کو خوش آئند اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میں پرانے شہر کے مسلمانوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے تمام مرعات اور سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت کے اعلانات کے باوجود بینک عملہ پرانے شہر کے درخواست گذاروں کوقرض دینے سے صاف انکار کیا جاتا ہے۔ الحاج محمد محمود علی نے کہا سال 2015تلنگانہ ریاست کی بے مثال ترقی کا سال ہوگا۔ انہوں نے تلنگانہ میںسرمایہ کاری کرنے اور نئے تجارتی ادارے قائم کرنے والوں کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میںسرمایہ کاری تلنگانہ کی بے مثال ترقی کا حصہ ہوگی ۔انہوں نے آسان طریقوں سے بینک قرضہ جات کو یقینی بنانے کی بھی تجویز اس موقع پر پیش کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاروباریوں کی ترقی کے لئے پرانے شہر میںسرگرم بینک انتظامیہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات‘ رعایتوں کو مستحق عوام تک پہنچانے میںریاستی حکومت کا تعاون کریں۔ انہوں نے سنٹر ل بینک آف انڈیا رین بازار برانچ انتظامیہ کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے بینک کی کارکردگی میںبہتری کے لئے نیک توقعات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سنٹرل بینک منیجرمسٹر ای رتن کمار‘برانچ منیجر مسٹر ایس وجئے کمار‘ڈپٹی ریجنل منیجر ایس شیام سندر ‘ اعظم علی خرم اور دیگر بھی موجود تھے۔جناب اعظم علی خرم کے ہاتھوں بینک سے متصل اے ٹی ایم سنٹر کاافتتاح عمل میںآیا۔