سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں پولیس نے چارچ شیٹ داخل کردی اور اس میں ششی تھرور پر خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔
نئی دہلی۔دہلی پولیس نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیروکانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں چارچ شیٹ داخل کردی ۔ اپنی چارچ شیٹ میں دہلی پولیس نے تھرور کو 306( خودکشی کے لئے اکسانے) اور 498کا ملزم ٹھرایا ہے ۔
تین ہزار صفحات پر مشتمل چارچ شیٹ تیار کی ہے۔ جنوری2014میں نئی دہلی کی ہوٹل لیلا کے روم نمبر 345میں سنندا پشکر کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی۔ اسی دوران پولیس کو شبہ ہوا تھا کہ سنندا پشکر نے خودکشی کی ہے اور ممکن تھا کہ موت کے وقت اپنے علاج کی جو دوائیں وہ استعمال کررہی تھیں اس کے زیادہ مقدار اس کی وجہہ ہوسکتی ہے۔
1/2 I have taken note of the filing of this preposterous charge sheet &intend to contest it vigorously. No one who knew Sunanda believes she would ever have committed suicide, let alone abetment on my part. If this is conclusion arrived at after 4+ yrs of investigation, (contd.)
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 14, 2018
2/2) it does not speak well of the methods or motivations of the Delhi Police. In oct 17, the Law Officer made a statement in the DelhiHighCourt that they have not found anything against anyone & now in 6 months they say that I have abetted a suicide. unbelievable!
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 14, 2018
ششی تھرور نے اپنے دو ٹوئٹس کے ذریعہ دہلی پولیس کی چارچ شیٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ‘ تھرو ر نے کہاکہ’’ میں چارچ شیٹ داخل کرنے کا مقصد جائزہ لیا ہے جس کا مضبوطی سے مقابلہ کیاجائے گا۔ جوکوئی بھی سنندا کو جانتا ہے وہ صاف طو رپر کہے گا کہ سنندا کبھی خودکشی نہیں کرسکتی ‘ چاہئے میں بھی اگر اس کو اکساتاتو وہ خودکشی نہیں کرتی۔
اگر چار سال کے بعد اس ضمن میں کوئی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو دہلی پولیس کے حوصلہ یا پھر طریقہ کار پر سوال اٹھتا ہے۔ اکٹوبر2017میں لاء افیسر نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنا بیان قلمبند کرتے ہوئے کہاکہ تھا کہ کوئی بھی اس معاملے میں قصور وار نہیں ہے اور اب چھ ماہ بعد اب مجھ پر خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام لگایاجارہا ہے‘‘۔