حیدرآباد۔30جون(سیاست ڈاٹ کام)بیڈ منٹن کی مشہورحیدرآبادی کھلاڑی اور اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو کو کو ڈپٹی کلکٹر مقرر کرنے حکومت کی تجویز کو آندھراپردیش پبلک سروس کمیشن نے منظوری دے دی ہے ۔کمیشن کے چیرمین اُدے بھاسکر کی صدارت میں گورننگ کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حکومت کی اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کو منظوری دے دی گئی۔ اس کے فوری بعد اس سے متعلق فائل حکومت کو بھیج دی گئی ۔حکومت توقع ہے کہ اندرون ایک یا دو دن اس پر احکام جاری کرے گی۔واضح رہے کہ اے پی کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے اولمپکس میں بہتر مظاہرہ کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سندھو کو ڈپٹی کلکٹر بنایا جائے گا۔