نئی دہلی ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ابھرتے بیڈمنٹن کھلاڑی کیڈمبی سریکانت نے درجہ بندی میں 5مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے کریئر کا بہترین مقام حاصل کرلیا ہے اور اب وہ تازہ ترین درجہ بندی میں 13ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔ دریں اثناء پی وی سندھو پھر ایک مرتبہ سرفہرست 10کھلاڑیوں میںو اپسی کرچکی ہیں ۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن ( ڈبلیو بی ایف) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں سندھو کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب دوبارہ 10ویں مقام پر پہنچ چکی ہے ۔ اس صف میں پہلے مقام پر رہنے والی سائنا نہوال جنہوں نے متواتر 5مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جس میں عالمی چمپئن رٹچانوک انٹانون کے خلاف بھی کامیابی شامل ہیں‘ ان فتوحات کی بدولت انہیں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے اور اب وہ 8ویں مقام پر پہنچ چکی ہے ۔