سندھو کی دوبارہ مکاؤ کے فائنل میں رسائی

مکاؤ ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار انڈین شٹلر پی وی سندھو ویمنس سنگلز ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی راہ پر بدستور قائم ہیں کیونکہ آج انھوں نے جدوجہد کے بعد سہی مگر جاپان کی اکانے یاماگوچی کو ہرا کر مکاؤ اوپن گرانڈ پری کے فائنلس میں جگہ بنالی ہے۔ ورلڈ چمپئن شپ میں دو مرتبہ کی برونز میڈلسٹ نے سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں جو ایک گھنٹہ اور تین منٹ چلا، سکنڈ سیڈ یاماگوچی کو 21-8، 15-21، 21-16 سے شکست دی۔ پانچویں سیڈ سندھو مکاؤ میں اپنے تیسرے ٹائٹل کیلئے خطابی مقابلے میں ہیی بینگ جیاؤ یا میناتسو میتانی میں سے کسی کا سامنا کریں گی۔