سندھو کی انڈیگوایرلائنز پر تنقید

نئی دہلی ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان کی نمبرایک بیڈمینٹین کھلاڑی پی وی سندھو نے انڈیگوایرلائنزکے عملہ کے سخت برتاؤ پر اپنی برہمی کا اظہار کرنے کے علاوہ شدید تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر سندھو نے کہا کہ آج مجھے حیدرآباد سے ممبئی کے سفر میں 6E 608 طیارہ میں تلخ تجربہ ہوا کیونکہ گراؤنڈاسٹاف (کپتان) مسٹر اجیتیش نے مجھ سے انتہائی سخت لہجہ میں گفتگو کی اور جب ایر ہوسٹس مس آشیمہ مسافرین(مجھ)سے بہتر سلوک کرنے کی ترغیب دی تو اجیتیش نے ایرہوسٹس کو بھی سخت الفاظ سے مخاطب کیا۔سندھو نے مزید کہا کہ اس طرح کے عملہ سے معروف ایرلائنز کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔دوسری جانب ایرلائنزنے سخت برتاؤ کو مسترد کرنے کے علاوہ اپنے مذکورہ عہدیدار کی حمایت کی اور کہا کہ وہ اپنا کام کررہے تھے کیونکہ سندھو مقررہ وزن سے زیادہ کا بیاگ اپنے ساتھ لارہی تھیں۔