ممبئی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اور نیرج چوپڑا کو ای ایس پی این انڈیا ملٹی اسپورٹس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے جو کہ مذکورہ کھلاڑیوں کے 2018ء میں کارناموں کے ضمن میں دیا جارہا ہے۔ سندھو کو خاتون زمرہ کے سرفہرست ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے جنہوں نے ورلڈ چمپئن شپ کے علاوہ دیگر مقابلوں میں شاندار فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ نیرج کو مرد زمرہ میں ایوارڈ کیلئے اس لئے منتخب کیا گیا کیونکہ انہوں نے 2018ء کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔