ٹوکیو۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی اور ایشیائی کھیلوں میں سلور میڈل فاتح ہندوستان کی پی وی سندھو یہاں جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں جمعرات کو خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں غیر سیڈ چینی کھلاڑی کے ہاتھوں حیران کن شکست کا شکار ہو گئی جبکہ مردوں کے سنگلز میں کڈامبی سری کانت کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔تیسری سیڈسندھو کو چین کی گاؤ فینگزی نے55 منٹ تک کے میچ میں راست گیموں میں 21-18، 21-19 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ساتویں سیڈ سری کانت نے ہانگ کانگ کے وانگ ونگ ونسنٹ کو36 منٹ طویل مقابلے میں 21-15، 21-14 سے مسلسل گیمس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دیگر ہندوستانی ایچ ایس پرنے اپنا میچ ہار کر باہر ہو گئے ۔انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ ختم ہوئے18 ویں ایشیائی کھیلوں کی واحد سلورمیڈلسٹ فاتح سندھو کو عالمی درجہ بندی میں11 مقامات کی نچلی کھلاڑی گاؤ نے کیریئر میں مسلسل دوسری مرتبہ شکست دیتے ہوئے 2-0 کا میچ ریکارڈ بنا لیا ہے ۔14 ویں درجہ کی گاؤ نے گزشتہ سال چائنا اوپن میں بھی سندھو کو راست سٹوں میں شکست دی تھی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے ٹورنمنٹ کے تیسرے دن نتائج بہت مایوس کن رہے اور پرنائے اور سندھو جیسے اہم سنگلز کھلاڑیوں کی شکست کے بعد ڈبلز میں بھی دوہندوستانی جوڑیاں شکست کھا کر باہر ہو گئیں۔ پرنے کو مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں انڈونیشیا کے انتھونی سنسوکا گنٹگ نے 47 منٹ تک چلے میچ میں 21-14، 21-17 سے مسلسل گیمس میں شکست دے کر باہر کر دیا۔13 ویں رینک کے پرناے کے خلاف 10 ویں رینک گنٹنگ نے اس جیت سے اب میچ ریکارڈ 1-1 سے برابر کرلیا ہے ۔ ا س سے پہلے ہندوستانی کھلاڑی نے انڈونیشیائی کھلاڑی کو گزشتہ سال گھریلو انڈونیشیا اوپن میں شکست دی تھی۔ دنیا کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی سری کانت نے اپنے چیلنج کو برقرار رکھتے ہوئے ونسینٹ کے خلاف کل نو میچوں میں اپنا میچ ریکارڈ 6-3 کر لیا ہے ۔ ایشیائی کھیلوں میں ونسنٹ نے ہندوستانی کھلاڑی کو سنگلز زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست دے کر باہر کیا تھا لیکن اس مرتبہ سری کانت نے27 ویں رینک انڈونیشیا کھلاڑی کو مسلسل گیموں میں شکست دے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان مقابلہ کوریا کے لی ڈونگ کیون سے ہوگا۔مردوں کے ڈبلز میں منواتری اور بی سمت ریڈی اپنی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکے اور چین کے ہی جٹنگ اور تان کیانگ کی جوڑی نے تین گیموں کے مقابلے میں انہیں 21-18، 16-21، 21-12 سے شکست دے کر49 منٹ میں کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔منو ۔سمت کی جوڑی نے پہلے دورمیں اولمپک سلور فاتح ملائیشیا کے گوہ وی شیم اور تان وی کیونگ کو الٹ پھیر کا شکار بنایا تھا۔مکسڈ ڈبلز میں پرنب جیری چوپڑا اور این سکي ریڈی کی جوڑی کو ملائیشیا کے چان پینگ سون اور گوہ لیو ینگ کی جوڑی کے خلاف 16-21،16-21 سے دوسرے راؤنڈ میں شکست ملی۔