حیدرآباد۔7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی پی و ی سندھو نے عالمی بیڈ منٹن چیمپین شپ میں سلور میڈل حاصل ہونے پر بھی مسرت کااظہار کیا ہے تاہم سندھو نے کہا کہ انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے کافی سخت محنت کی تھی اورپہلے راونڈ میں کیرولینا میرین سے سخت مقابلہ کیا تھا۔چین میں حال ہی میں منعقدہ عالمی بیڈ منٹن چیمین شپ میں سندھو کو سلور میڈل حاصل ہوا تھا۔اس چیمین شپ میں کامیابی کے بعد وہ حیدرآباد پہنچیں ۔انہوں نے شہر کے گچی باولی میں پُلیلاگوپی چند اکیڈیمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمین شپ ایک بڑا ٹورنمنٹ تھا۔وہاں تمام مضبوط حریف مقابلہ میں ہوتے ہیں اور ہرکوئی میڈل کے مقصد کے حصول کیلئے میدان میں اترتا ہے اور وہ بھی اسی مقصد کے ساتھ وہاں گئی تھیں۔سندھو نے کہا کہ انہوں نے صد فیصد توجہ کے ساتھ اپنا کھیل کھیلا جس کی وجہ سے ان کو سلور میڈل حاصل ہوا ہے ۔ان میں فائنل کاکوئی فوبیا نہیں تھا۔کئی افراد فائنل میں گھبراجاتے ہیں۔