سندھو اور سائنا نہوال کی حیدرآباد واپسی پرشاندار استقبال

حیدرآباد 29اگست (سیاست ڈاٹ کام )اسکا ٹ لینڈ کے مقام گلاسکو میں منعقد ہ عالمی بیڈ منٹن شپ چمپین شپ میں سلور میڈل جیتنے والی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور برونز میڈل جیتنے والی سائنانہوال اپنے کوچ پی گوپی چند کے ساتھ حیدرآباد واپس ہوئیں ۔شمس آباد ایرپور ٹ پر ان تمام کا اعلی عہدیداروںنے شاندار استقبال کیا۔ بیڈ منٹن اسوسی ایشن کی جانب سے سندھو کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ گوپی چند اکیڈیمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھو نے کہاکہ ان کے لئے یہ ٹورنمنٹ بہتر رہا ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہونے والے ٹورنمنٹس میں وہ بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی گوپی چند نے کہاکہ سندھو نے سخت دباؤ کے حالات میں بھی بہتر مظاہرہ کیا ہے ۔اگرچہ کہ سندھو نے گولڈ میڈل نہیں جیتا ہے لیکن پھر بھی ان کا مظاہر ہ متاثر کن رہا ہے ۔