سنجے دت کے باڈی گارڈس کی میڈیا والوں کے ساتھ بدسلوکی: ادکارکے خلاف قانونی چارہ جوئی ممکن

اگرہ :سنجے دت جن کے نام کے ساتھ ہمیشہ تنازعات جڑے ہوئے رہتے ہیں‘ دوبارہ قانونی رسہ کشی میں گھیر گئے ہیں

۔سنجے دت کی آنے والی فلم بھومی جس کی شوٹنگ تاج محل کے قریب واقعہ وی وی ائی پی روڈپر چل رہی تھی وہاں پر ان کے باڈی گارڈس نے کچھ میڈیا والوں کے ساتھ بدسلوکی کردی ۔

غیرضروری لڑائی کی بناء پر اداکار کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ واقعہ کو قابلِ مذمت او رشرمناک قراریتے ہوئے پیار بھری انداز اور جادو کی جھپی کے ذریعہ سنجے دت قصہ رفع دفع کرنے کی کوشش میں دیکھائی دئے ۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ واقعہ رونما ء ہونے کے وقت میں وہاں پر نہیں تھا۔ میری شوٹنگ کب کی ختم ہوگئی تھی‘ اگرمیں وہاں ہوتا تو ایسا واقعہ رونماء ہی نہیں ہوتا۔۔

میری فلم کے ذریعہ شہر کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اگر ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو ہم سب کے لئے شرمندگی کی بات ہے ‘‘ انہوں نے مزیدکہاکہ میرا بھی تعلق اترپردیش اور بہار سے ہی ہے۔منا بھائی ایم بی بی ایس نے کہاکہ ’’ اگر میں وہاں ہوتا تو‘ میں بہت پیار سے اور میری جادو کی جھپی سے مسلئے کو ختم کردیتا۔

میں نے میڈیا کے سامنے کل ( جمعرات) کو معافی بھی چاہتی ہے‘‘۔ تاج محل سے 500میٹر کی دوری پر کلا کیرتی کلچرل اور کنونشن سنٹر شیلپا گرام روڈ پر جاری شوٹنگ واقعہ کے بعد جمعرات کی شام کو بند کردی گئی۔

 

ایک ٹیلی ویثرن جرنلسٹ نے کہاکہ باونسرس نے نہ صرف ہمیں زدکوب کیا بلکہ ہماری قیمتی کیمرے بھی چھین لئے۔

تاج گنج پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ایک تحریری شکایت متاثرہ ٹی وی جرنلسٹ سے ہمیں موصول ہوئی ہے‘ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے


ٹی وی جرنلسٹ نے جمعہ کے روز کہاکہ پولیس اس معاملے میں عدم دلچسپی کامظاہرہ کررہی ہے اور ہمارا سامان واپس دلانے کی ذری بھی کوشش اب تک نہیں کی گئی۔

مقامی صحافیوں کا مطالبہ ہے کہ فلم کی یونٹ جس کی نگرانی ’’ میر ی کوم‘‘ سے مشہور ہوئی ڈائرکٹر اومونگ کمار کے خلاف سخت کاروائی جائے۔