سنتو ش نگر میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز)سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور اس کا فرزند شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا علی آباد کا ساکن بتایا گیا ہے 22 فبروری کے دن وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سیکل پر گذر رہتا تھا کہ لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔