سنتوش نگر میں شرپسندوں کے حملے میں دو نوجوان زخمی

حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) سنتوش نگر کے علاقہ میں شرپسند عناصر کے حملہ میں دو مسلم نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ آصف علی اور ارشد کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد شرپسند عناصر نے ان کا نام پوچھ کر ان پر حملہ کیا اور قریبی سرینواس نرسنگ ہوم منتقل کرتے ہوئے ہاسپٹل میں ان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف علی اور ارشد جو ملک پیٹ پلٹن علاقہ کے ساکنان ہیں اپنے رشتہ دار کو ٹفن دینے کیلئے چندرائن گٹہ علاقہ گئے تھے کہ واپسی کے دوران یادگیری تھیٹر کے قریب ایک آلٹو کار نے انہیں ٹکر دے دی جس سے 5 شرپسند عناصر جو نشہ کی حالت میں دھت تھے ان سے الجھ پڑے اور انکا نام دریافت کرنے کے بعد انہیں سرینواس نرسنگ ہوم منتقل کیا جہاں انہیں بستی والوں ہاسپٹل کے عملہ اور ان شرپسند عناصر نے مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ پولیس نے اس علاقہ میں سخت چوکسی اختیار کی ہے ۔