سنتوش نگر میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) سنتوش نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ زیبا بیگم جو فتح شاہ نگر علاقہ کے ساکن سید یعقوب کی بیٹی تھی ۔ اس طالبہ نے 22 جنوری کے دن اپنے مکان میں انتہائی اقدام کیا اور لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری ناکام بناتے ہوئے رشتہ داروں نے لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق زیبا بیگم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ اس لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔