میر پور ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں یکے بعد دیگرے دو فتوحات کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آج بہترین موڈ میں نیٹ پریکٹس کی ۔ ہندوستانی کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے کیونکہ نیٹ پریکٹس کے دوران پس منظر میں پنجابی اور بالی ووڈ کے گانے بجائے جارہے تھے۔ دریں اثناء ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے اس پریکٹس کے دوران محمد سمیع کے مطابق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آرام دینے کا جو منصوبہ ہے، وہ غلط ہے کیونکہ وہ بہتر ردھم میں چل رہے ہیں لہذا انہیں آرام نہیں دیا جانا چاہئے۔