سمیع قدیرا زخمی‘2 ماہ کے لئے فٹبال سے دور

میڈرڈ۔ 5اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سمیع قدیرا 4 روز قبل جیوونٹس کی طرف سے پہلی مرتبہ میدان میں اترے تھے اوراولمپک مارسیلے کیخلاف دوستانہ فٹبال میچ کھیلتے ہوئے ران  پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں انہیں 2ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔زخم کے باعث اب جرمنی کے  فارورڈ فٹبال لیگ کے پہلے دو ماہ کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ٹیم انتظامیہ نے کہا ہے کہ سمیع کا زخمی ہونا ٹیم کے لئے  بڑانقصان ہے۔