سمپ میں گرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) پانی کے سمپ میں گرکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ محمود خان گذشتہ روز پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ محمود خان پیشہ سے لیبر اور کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن محمد خان کا بیٹا تھا ۔ اس کی بیوی اور یہ شخص 6 ماہ سے علحدہ رہنے لگے تھے ۔ محمود خان کے تین بچے ہیں ۔ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے بعد بیوی 6 ماہ سے الگ رہنے لگی تھی ۔ 25 جنوری کے دن محمود خان پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔