سمپ میں زہریلی گیس سے چار ورکرس فوت

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے نظام آباد ٹاؤن میں پیش آئے ایک المناک واقعہ میں ایک زیر تعمیر سمپ (زیر زمین حوض ) سے نکلنے والی زہریلی گیس ناک اور حلقہ کے ذریعہ سینہ میں اُتر جانے کے سبب چار ورکرس فوت ہوگئے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس چندرا شیکھر ریڈی نے کہا کہ یہ ورکرس سلاب کی تعمیر کے وقت سہارے کے لئے لگائی جانے والی لکڑیاں (سنٹرنگ ) نکالنے کیلئے حوض میں اُترے تھے کہ زیریلی گیس سے متاثر ہونے کے سبب فوت ہوگئے۔