حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے سارقین کی 3 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو سمنٹ کے سرقہ میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ این موکشم (ڈرائیور) اور 34 سالہ پی نرہری (کلینر) مائی ہوم کنسٹرکشنس واقع پٹن چیرو میں سمنٹ کے کنٹینرس سے سمنٹ کے بیاگس کا سرقہ کرتے ہوئے مسروقہ سمنٹس کو چوٹ اُپل کے ساکن سدھاکر کو فروخت کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے مذکورہ ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر اُن سے تفتیش کی جس میں سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے بتایا کہ موکشم اور نرہری مسروقہ سمنٹ کو سدھاکر کے حوالے کیا کرتے تھے۔ پولیس نے اِس کارروائی میں سارقین سے 348 سمنٹ بیاگس برآمد کرلئے۔