سمر کیمپ آرٹ نمائشArt Blaze – 2019

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : چلڈرنس فائن آرٹ گیلری (CFAG) کی جانب سے شہر میں اپنی نوعیت کی پہلی سمر کیمپ آرٹ نمائش ، ’آرٹ بلیز 2019 ‘ 30 اور 31 مئی کو دائرہ سنٹر فار آرٹس ، اینڈ کلچر پر منعقد کی جائے گی۔ آج یہاں جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق Art Blaze – 2019 میں شہر میں مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے سمر کیمپس کے دوران طلبہ کے تیار کردہ آرٹ ورکس کی نمائش کی جائے گی ۔ سی ایف اے جی نے آرٹ اکیڈیمیز ، اسکولس اور افراد سے اس بلیز میں حصہ لینے کی خواہش کی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9014611326 پر ربط کریں ۔۔