حیدرآباد 26 اپریل (راست) حیدرآباد گلوب فٹبال کلب سے موصولہ خبر کے بموجب سالانہ فٹبال کوچنگ سمر کیمپ کا آغاز 28 اپریل کو حسینی علم کے خرشید جاہ پلے گراونڈ پرآغاز ہورہا ہے جو کہ 30 مئی 2015 تک جاری رہے گا ۔اس دوران یہاں صبح 6.30 تا 8.30 بجے فٹبال کی کوچنگ دی جائے گی ۔ انڈر 8 تا انڈر 19 کھلاڑی اس کیمپ میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے ۔ اس سمر کیمپ میں آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے متعارف کردہ بنیادی سطح کی ٹریننگ دی جائے گی ۔ سمر کیمپ میں قابل اور مستند کوچس کی خدمات دستیاب رہیں گی۔ ایک ماہ طویل اس سمر کیمپ کی تفصیلات 9885029483 پر حاصل کی جاسکتی ہے۔