سمرقند چیلنجر : یوکی کوارٹرز میں داخل

سمرقند (ازبیکستان) ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے یوکی بھامبری اور ساکت مائنینی 50,000 امریکی ڈالر والے اے ٹی پی چیلنجر ایونٹ کے سنگلز کوارٹر فائنلس میں داخل ہوگئے جبکہ آج یہاں دونوں نے اپنے حریفوں کے مقابل متضاد کامیابیاں درج کرائیں۔ ساتویں سیڈ یوکی نے پہلا سٹ ہار کر 1-6، 7-5، 7-6(1) سے سربیائی حریف لاسلو جیئرے پر دو گھنٹے 21 منٹ میں جیت پائی۔ دوسری طرف ساکت نے برطانوی کوالیفائر لیوک بمبریج کو محض 64 منٹ میں 6-3، 6-2 سے سکنڈ راؤنڈ میں ہرایا۔

انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ ٹی 20 کرکٹ
ای سی ڈی جی کو رنرز اَپ پوزیشن
حیدرآباد ، 13 مئی ( ای میل ) انٹر اسٹیٹ ایمرجنگ T-20 کرکٹ ٹورنمنٹ منعقدہ ممبئی میں حیدرآباد سے ای سی ڈی جی کی سینئرز اور جونیرز ٹیموں نے رنرز اَپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ ٹورنمنٹ ینگ اچیورس کرکٹ کلب ممبئی، پربھو جالی ینگ کرکٹرز ممبئی، اور ای سی ڈی جی حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا۔ اس کے میچز آزاد میدان ممبئی میں 5 تا 9 مئی منعقد کئے گئے۔ سینئرز فائنل میں ینگ اچیورس ٹیم نے 118 آل آؤٹ بنائے۔ جواب میں ای سی ڈی جی نے 108/9 بنائے۔ جونیرز فائنل میں پربھو ٹیم (197) کے مقابل ای سی ڈی جی نے 147/7 اسکور کئے۔