لندن ۔30 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کھلاڑی سمرتی مندنا نے ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ انہوں نے انگلش ویمنز سوپر لیگ میں لوفبرو لائٹنگ کے خلاف 18گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بناکر ناصرف ویسٹرن اسٹروم کو 18رنز سے میچ جیتنے میں مدد فراہم کی بلکہ کیوی کھلاڑی صوفی ڈیوائن کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ واضح رہے کہ یہ ویمنز ٹی ٹونٹی سوپر لیگ میں کسی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بھی تھی۔ سمرتی ٹورنمنٹ میں زیادہ چھکے لگانے والی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں جنہوں نے تین میچوں میں گیارہ چھکے لگائے۔