سمرتی ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد

ممبئی ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے ہندوستانی بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون اورخاتون ٹیم کی کھلاڑی سمرتی مندھانا کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا۔ قائم مقام بورڈ سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ملک کے معتبر ترین اعزاز کیلئے دونوں کھلاڑیوں کی سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔21 سالہ سمرتی نے ویمنس ورلڈ کپ میں ہندوستان کی فائنل تک رسائی میں کلیدی رول ادا کیا تھا، شاندار مظاہروں سے وہ اب دنیا کی چوتھی بہترین بیٹس ویمن ہے۔