چینائی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ٹینس اسٹار سمدیو دیوورمن کو چینائی اوپن کیلئے راست داخلہ مل گیا۔ ان کے علاوہ رام کمار رام نتھن اور جیون نیڈن چیزیان بھی 20ویں ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظرآئیں گے۔ روس کے کارین کاچانوف اور آندرے ربلووف کو بھی وائلڈ کارڈ دیاگیا ہے۔
عثمان خواجہ کو سنٹرل کنٹراکٹ
ملبورن۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ کو کرکٹ آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ سے نواز دیا۔ اپریل میں نئے معاہدے کی باضابطہ تصدیق کے بعد وہ ایک تا ڈیڑھ ملین ڈالرز حاصل کریں گے۔ وہ آئی پی ایل سیزن 2016 میں شرکت اور متعدد اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔