سمبت یاترا کی او این جی سی میں تقرری ، سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کو راجیہ سبھا بھیجے جانے کی بحث جہاں زوروں پر ہے وہیں دوسری جانب سپریم کورٹ نے مر کزی حکومت سے سمبت پاترا کی او این جی میں تقرری پر جواب طلب کیا ہے۔کورٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب پاترا ا س عہدے کے قابل نہیں ہیں تو کس بنیاد پر ان کی تقرری کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے منگل کو ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کی او این جی سی میں ڈائیریکٹر کے عہدے پر تقرری کو لے کر جواب مانگا ہے۔

کورٹ نے درخواست پر تبصرہ کرتے ہو ئے مرکز سے سوال کیا کہ مسٹر پاترا کو حکومت ہند کی طرف سے او این جی سی کا آزاد ڈائریکٹر کس بنیاد پر بنایا گیا ہے۔پٹیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پاترا اس عہدے کے لئے مناسب نہیں ہیں تو کس بنیاد پر ۲۷ ؍ لاکھ روپئے سالانہ تنخواہ لیتے ہیں۔