لکھیم پور ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمی کانت باجپائی نے آج الزام عائد کیا کہ سماج وادی پارٹی حکومت اترپردیش میں لا اینڈ آرڈر کی برقراری میں ناکام ہوچکی ہے۔ یہ حکومت کسان دشمن ہے اور ریاست کے 69 اضلاع خشک سالی سے متاثر ہے لیکن حکومت نے صرف 21 اضلاع کو خشک سالی سے متاثر قرار دیا ہے۔ باجپائی نے الزام عائد کیا کہ اکھیلیش یادو حکومت کسانوں کو 2108 کی راحت فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ عدم رواداری کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس کا تیار کردہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلہ کو اٹھائے گی۔