سماجی خدمات کیلئے آگے آنے نوجوانوں کو مشورہ

شنکرپلی ( چیوڑلہ ) /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سماجی خدمات کیلئے ہر ایک کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ کہتے ہوئے موضع سنگارپور سرپنچ مانک ریڈینے کہا ۔ امبیڈکر یوجنا سنگھم کے زیر اہتمام منعقدہ سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے شنکر پلی منڈل کے موضع سنگارپور سرپنچ مانک ریڈی نے نوجوانوں سے سماجی خدمات ک یلئے آگے آنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سنگھم کی جانب سے منعقدہ سوچھ بھارت پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی دلی طور پر ستائش کی ۔ نوجوانوں نے اس موقع پر بڑے پیمانے پر موضع میں صفائی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر امبیڈکر سنگھم کے صدر رامچندر و نائب صدر کمار و سرینواس چیف سکریٹری رویندر کے علاوہ اندر ریڈی ٹرسٹ کے منڈل کے صدر جیا پرساد و دیگر قائدین موجود تھے ۔