سماجی جہدکاروں کے قتل کو روکنے کے لئے سناتھن سنستھا پر امتناع عائد کرنے گوا کانگریس کا مطالبہ 

پناجی۔گوا کانگریس نے ریاست کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ ترقی پسند مصنفین اور سونچ رکھنے والی کے قتل کو روکنے سناتھن سنستھا پر امتناع عائد کرے۔

پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق پیر کے روز گوا کانگریس یونٹ کے صرد گریش چودانکار نے مہارشٹرا اور کرناٹک سے نریندر دابوالکر‘ گویند پنسارے اور گوری گوری لنکیش قتل کے ضمن میں گرفتار دائیں بازوکارکنوں کا حوالہ دیا۔

گوا میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے چودانکر نے کہاکہ’’ تحقیقاتی ادارے سناتھن تنظیم سے جوڑے لوگوں کو ترقی پسند سونچ کے حامل مصنفین کے قتل میں گرفتار کررہے ہیں‘‘۔

ایجنسی اس بات کی بھی جانکاری کررہی ہے کہ گرفتار شدہ لوگوں کو گوا کی سناتھن سنستھا سے تو کوئی تعلق نہیں ہے ‘ جو ایک متنازعہ ہندوتو ا شدت پسند تنظیم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’اب وقت ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی تمام تنظیموں پر امتناع عائد کرے تاکہ ترقی پسند سونچ کے حامل رائٹرس کی زندگیوں کو سکیورٹی مل سکے‘‘