سلمان ۔اے سی یو ملاقات ملتوی

لاہور۔ 28 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا یافتہ سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات ملتوی ہو گئی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس طرح سلمان کی پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کی اینٹی کرپشن یونٹ سے ملاقات ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ مزید کہا گیاہے کہ سلمان اور اے سی یو کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سلمان کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث ڈھائی سال لندن کی جیل میں گزارنا پڑا، ان پر 10 سال کیلئے کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔