عادل آباد /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حجاج کرام کا ہر عمل مدینہ منورہ پچاس ہزار درجہ اور مکہ معظمہ میں ایک لاکھ درجہ ہوا کرتا ہے ۔ یہ بات الحاج مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی ماسٹر ٹرینڈ حیدرآباد نے مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن TNGO’s ہوم میں عازمین حج کے تربیتی کیمپ میں اپنے خطاب کے دوران بتاتے ہوئے حج کی سعادت حاصل کرنے والے ہر فرد کو ایک ایک لمحہ قیمتی تصور کرتے ہوئے اللہ تاعلی کی عبادت میں مشغول رہنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع حج سواسئٹی کی جانب سے منعقدہ اس تربیتی اجتماع میں مستقر عادل آباد کے علاوہ دیگر مقامات کے مرد خواتین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا اراکین حج و عمرہ ادائیگی پر تفصیلی بیان کیا ۔ قبل از ضلع عادل آباد حج سوسائٹی جنرل سکریٹری الحاج خواجہ عارف احمد نے عازمین حج کو بعد نماز فجر روزانہ پیدل چلنے کی مشق کرنے کا مشورہ دیا ۔ دوران سفر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے زیادہ سے زیادہ نوافل نمازوں کا اہتمام کرنے ، ذکر و اذکار ، توبہ استغفار کے ساتھ دعاؤں کا اہتمام کرنے اور ہمیشہ باوضو رہنے کی ہدایت دی ۔ موصوف نے عملی طور پر احرام باندھ کر مناسک حج و عمرہ کرنے کی تربیت دی ۔
اپنی صحت کا خاص طور پر خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا ۔ ریاستی حج کمیٹی کی سہولتوں سے واقف کراتے ہوئے مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے دوران طعام کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ صرف مکہ معظمہ میں قیام کے دوران عازمین حج کو پکوان کرنا پڑے گا ۔ حجاج کرام کی سہولت کی خاطر اسلامک ڈیولپمنٹ بنک میں قربانی کی رقم جمع کی جاسکتی ہے جہاں ایک ٹوکن دیا جائے گا جس میں قربانی کا دن اور وقت مقرر رہے گا جس کے اعتبار سے حجاج اکرام اپنا حلق کراسکتے ہیں ۔ عازمین حج سفر کو آسان بنانے کم سے کم سامان پانے ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا ۔ حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کو سفر حج سے قبل 1500 سعودی ریاست فراہم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی کے خدمات کی ستائش کریت ہوئیکہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کی خصوصی دلچسپی کے بناء پر ’’ رباط ‘‘ میں ٹھہرنے کی سہولت فراہم ہوچکی ہے ۔ حج کمیٹی کی جانب سے سوٹ کیس فارہم کئے جارہے ہیں جبکہ ایک خانگی کمپنی نظام آبادنے ہینڈ بیاگ مفت بطور تحفہ دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ جلسہ کی کارروائی ضلع حج سوسائٹی سکریٹری مسٹر شاہد احمد توکل نے چلائی ۔ جبکہ معتمد محمد آصف الدین ، جلیل احمد خان ، محمد فاروق ، شہباز علی ، ابرار الدین ، ZafiUllah Khan، میزبانی کے فرائض انجام دئے ۔