سفاروا ۔سرینا کا آج فائنل مقابلہ

پیرس ۔ 5 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس کل فرنچ اوپن 2015 ء کے فائنل میں چیک جمہوریائی کھلاڑی لوسی سفاروا کے خلاف میدان سنبھالیں گی تاکہ وہ اپنے کیرئیر میں 20 واں گرانڈ سلام خطاب حاصل کرسکے ۔ دوسری جانب 28 سالہ سفاروا جنھوں نے دفاعی چمپیئن ماریا شاراپوا اور سابق چمپیئن اینا ایوانووچ کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے وہ بیمار سرینا کیخلاف کامیابی کے ذریعہ پہلے گرانڈ سلام کیلئے پرعزم ہیں ۔ دونوں کے درمیان 8 مقابلوں میں سرینا نے صدفیصد فتوحات حاصل کی ہیں اور فرنچ اوپن کیلئے عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی کو پسندیدہ موقف حاصل ہے تاہم وہ بیمار ہیں جس سے انھیں فائنل میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔