نئی دہلی ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے بشمول کئی اسلامی ممالک کے سفارت کاروں کے اعزاز میں آج عید ملن پروگرام ترتیب دیا ۔ معتمد خراجہ ایس جئے شنکر اور وزارت خارجہ کے سینئیر سفارت کار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو سشما سوراج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ہندوستان پاکستان کے درمیان گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور خطہ قبضہ پر کشیدگی کے باعث حالات نازک ہوئے ہیں جب کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے عید کے موقع پر اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا ٹوکرا روانہ کیا تھا ۔ سشما سوراج کی عید ملن پروگرام میں اہم مہمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔