سعید اجمل کی تیسرے ونڈے میں شمولیت کا امکان

کراچی۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بولنگ کو مضبوط بنانے کے لئے آف اسپنر سعید اجمل برسبین سے کولمبو پہنچ گئے۔وہ دمبولا میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔سعید اجمل اپنے بولنگ ایکشن کے ٹسٹ کرانے برسبین گئے تھے۔جہاں ہیومن موومنٹ کے ماہرین نے ان کے ایکشن کا معائنہ کیا اور وہ اپنی رپورٹ دس سے بارہ دن میں آئی سی سی کو دیں گے۔پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کولمبو میں پہنچ کر اآرام کررہے ہیں۔وہ دمبولا میں پاکستانی ٹیم میں جمعہ کو شامل ہوجائیںگے اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ہفتے کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔معین خان نے کہا کہ دوسرے ونڈے کے بعد کھلاڑیوں نے مکمل آرام کیا اور شام کو پول اور جم سیشن میں شرکت کی۔ ونڈے سیریز 1-1 سے برابرہے۔