حیدرآباد ۔ /26 اگست (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک گیارہ سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس اور خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ گیارہ سالہ گنگوتری جو سنگارینی کالونی کے ساکن مسوتی کی بیٹی تھی تیسریجماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی کے چاچا نے دیکھا کہ لڑکی اپنی جھونپڑی میں پھانسی پر لٹکی ہوئی ہے اس نے فوری اس لڑکی کو پھانسی سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوچکی تھی ۔ پولیس سعیدآباد ذرائع نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔