سعید۔ ویدک ملاقات :حکومت پرکانگریس کی تنقید

نئی دہلی۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت ِ ہند پر الزام عائد کیا کہ صحافی وید پرتاپ ویدک کی ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کے کلیدی سازشی حافظ سعید سے پاکستان میں ملاقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی درپردہ سفارتی سرگرمی کا ایک حصہ ہے۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کل کُھل کر کہا تھا کہ ویدک آر ایس ایس کے آدمی ہیں اور ہندوستانی سفارت خانہ نے حافظ سعید سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے نامور قائد کمل ناتھ نے پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن ان کے دورہ سے واقف تھا۔ سراغ رسانی محکموں نے ویدک کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوگی اور یقینی طور پر یہ بات سب کو معلوم ہوگی ۔ اب بڑے پیمانے پر حکومت کی جانب سے اس کارروائی کی پردہ پوشی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ یہ ملاقات ایک غلطی تھی۔ ویدک نے سعید سے حکومت ِ ہند کے قاصد کی حیثیت سے ملاقات کی۔