حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) سعیدآباد علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بے قابو کار نے ہلچل مچادی۔ تفصیلات کے مطابق دھوبی گھاٹ سعیدآباد میں ایک تیز رفتار کار جس کا نمبر AP29BG-1295 ہے توازن کھوکر پہلے برقی کھمبے کو ٹکر دی بعد ازاں دودکانات میں گھس گئی۔ مقامی عوام نے کار ڈرائیور کو پکڑ کر سعیدآباد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے کہا کہ جس وقت بے قابو کار نے برقی کھمبے کو ٹکر دی اس وقت علاقہ میں برقی سربراہی مسدود تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔