ریاض۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرو کیمیکل کمپنی سابک کے منافع میں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 29 فیصد کمی آئی ہے۔ سابک کا منافع 4 ارب 36 کروڑ ریال یعنی ایک ارب 16 کروڑ امریکی ڈالر گزشتہ سہ ماہی کے اختتام تک رہا۔ اسی سہ ماہی میں گزشتہ سال اس کا فائدہ 6 ارب 16 کروڑ ریال تھا۔