سعودی پولیس کو مطلوب شخص گرفتار

ریاض 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کو 2011ء میں مملکت کے مشرقی صوبہ میں شیعہ افراد کی ایک احتجاجی تحریک کے انعقاد میں مطلوب تھا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منتظر علی صالح الثابتی کو عوامیہ ٹاون میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ سرکاری ایس پی اے خبررساں ایجنسی نے وزارت کے ایک ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ثابتی ان 23 سعودی شہریوں میں شامل تھا جو مشرقی صوبہ میں احتجاج اور تشدد برپا کرنے کے معاملہ میں پولیس کو مطلوب تھے۔عوامیہ ٹاون سعودی مملکت کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں شیعہ مسلک کے دو ملین افراد آباد ہیں جبکہ سعودی عرب سنی مسلک اکثریت رکھنے والے افراد کا ملک ہے ۔